ربیع الاول اور فضائل و معمولات
ماہِ ربیع الاول شریف کے لیے خصوصی ہدایات:
ربیع الاول شریف کے مقدس مہینے میں حصول برکات کے لیے، عبادات کی کثرت (نماز، روزہ اور صدقات و خیرات) کیجیے۔ گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام اس مہینے میں کرنا چاہیے، جھوٹ، غیبت، چغلی، ایذا رسانی، الزام تراشی، غصہ و برہمی وغیرہ سے اپنی ذات کو آلودہ نہ کیجیے، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھیے،کسی سے بھی (اپنا ہو یا پرایا) جھگڑا کرنے سے اجتناب کیجیے۔
ایک خاص تحفہ:
ماہ ربیع الاول شریف کی کسی بھی جمعرا ت کے دن یا شبِ جمعہ گلاب کے چند پھول لے کراپنے گھر میں باوضو ہوکر بیٹھیں، پھولوں کو سامنے رکھیں، درود شریف تین مرتبہ پڑھیں پھر
اَللہ نَاصِرٌ..... اَللہُ حَافِظٌ.....اللہُ الصَّمَد
۳۱۳ مرتبہ پڑھیں اور تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پھولوں پر دم کردیں، اور یہ پھول مٹھائی وغیرہ کے ساتھ ملا کر کھالیں، مشائخ سے منقول ہے کہ جو ایسا کرے گا پورے سال بھر رزق میں برکت ہوگی، مفلسی قریب نہیں آئے گی۔
ہم اپنے قارئین کے لیے ایک اہم اور نادر تحریر، میلاد شریف کے جواز میں پیش کر رہے ہیں جسے حضرت شاہ احمد سعیدمجددی دہلوی نے مولوی اسماعیل دہلوی کے میلاد پر اعتراضات کے جواب میں تالیف کیا تھا اور یہ اس اعتبار سے بھی مناسب ہے کہ ماہِ ربیع الاول شریف کی ۲ تاریخ کو مدینۃ المنورہ میں آپ کا وصال ہوا۔