رجب المرجب اور نوافل
۱۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے جامع الاصول کے حوالہ سے یہ حدیث نقل کی ہے:"حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے "لیلۃ الرغائب" کا تذکرہ فرمایا اور رجب کے پہلے جمعہ کی رات میں مغر ب کے بعدبارہ نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ القدر تین دفعہ اور سورۂ اخلاص بارہ بارہ دفعہ پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ درود شریف(70)مرتبہ پڑھے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلِّمْ
ترجمہ: اے اللہ ! رحمت فرما حضرت محمد ﷺ نبی امی پر اور ان کی آل و اصحاب پر اور بھی اور سلامتی کا نزول فرما
پھر سجدہ میں جاکر ستر(70) مرتبہ یہ پڑھے :سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْ حِ (یعنی پاک و مقدس ہے ہمارا رب اور فرشتوں اور حضرت جبرئیل کا رب)
پھر سجدے سے سر اٹھا کر ستر بار یہ پڑھے:(یعنی اے اللہ ! بخش دے اور رحم فرمایا اور تجاوز فرما اس بات سے جسے تو جانتا ہے بے شک تو بلند و برتر اور عظیم ہے)
پھر دوسرا سجدہ کرے اور اس میں وہی دعا پڑھے اور پھر سجدے میں جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔
(ما ثبت من السنۃ،ص۱۸۱)
حضرت سلطان المشائخ سے منقول ہے کہ جو شخص لیلۃ الرغائب کی نماز ادا کرے اس سال اسے موت نہ آئے آگی۔
(لطائف اشرفی جلد دوم ص ۳۴۳)
۲۔ حافظ ابن حجر مکی علیہ الرحمہ کہتے ہیں ہمیں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً حدیث پہنچی کہ "رجب میں ایک رات ہے جس میں عمل کرنے والے کے لئے سو برس کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور یہ رجب کی ۲۷ویں شب ہے اس میں بارہ رکعات دو دو کرکے ادا کریں پھر آخر میں "سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ"سو(۱۰۰) مرتبہ ، پھر استغفار سو(۱۰۰) مرتبہ، پھر درود شریف سو(۱۰۰)مرتبہ پڑھ کر اپنے امور کی دعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی تمام دعائیں قبول فرمائے گا دوسری روایت میں ہے کہ "اللہ تعالیٰ ساٹھ(۶۰) سال کے گناہ مٹادے گا"(ما ثبت من السنۃ،ص۱۸۴)
۳۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔رجب میں ایک رات ہے جس میں عمل کرنے والے کے لئے سو برس کی نیکیاں لکھی جائیں گی اور یہ رجب کی ۲۷ویں شب ہے ۔پس جس نے اس میں بارہ رکعات پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد "سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ"سو(۱۰۰) مرتبہ ، پھر استغفار سو(۱۰۰) مرتبہ، پھر درود شریف سو(۱۰۰)مرتبہ پڑھے پھر اپنے لئے دنیا و آخرت کی جو چاہے دعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ اس کی تمام دعائیں قبول فرمائے گا بجز دعائے معصیت کے۔"(ما ثبت من السنۃ،ص۱۷۲)
۴۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں حضور ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے رجب المرجب کی کسی رات نماز مغرب کے بعد اس طرح بیس رکعتیں پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ شریف اور سورۂ اخلاص پڑھی اور دس سلام پھیرے تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کے گھر والوں کو اور اس کے عیال کو دنیا کی مصیبتوں اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرمائے گا۔(زبدۃ الواعظین)