رجب المرجب اور قرآن حکیم

اسلامی سال کا سا تواں مہینہ

اللہ تبارک و تعالی کا مہینہ

حرمت والا مہینہ

اِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوۡرِ عِنۡدَ اللہِ اثْنَا عَشَرَ شَہۡرًا فِیۡ کِتٰبِ اللہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَ مِنْہَاۤ اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌ(توبہ،آیت 36)

ترجمہ کنز الایمان : بیشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمان و زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں

مفہومِ ترجمہ:

زمینوں اور آسمان کے پیدا کرنے کے دن سے ہی اللہ تعالیٰ کی کتاب میں مہینوں کی تعداد بارہ ہے جن میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں۔

تفسیر خزائن العرفان:

تین متّصِل ذوالقعدہ و ذوالحِجّہ ، محرّم اور ایک جدا رَجَب ۔ عرب لوگ زمانۂ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کی تعظیم کرتے تھے اور ان میں قتال حرام جانتے تھے ۔ اسلام میں ان مہینوں کی حرمت و عظمت اور زیادہ کی گئی ۔

تجویزوآراء