رمضان الکریم اور معمولات اہلسنت

وظائفِ رمضان المبارک

۱۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر نماز مغرب سے قبل سورۃ الفتح تین مرتبہ پڑھنے سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے۔

۲۔ پہلی شب بعد نمازِ عشاء و تراویح ایک مرتبہ سورۃ الفتح پڑھنا افضل عمل ہے۔

۳۔ شب رمضان میں سحری سے قبل آسمان کی طرف منہ کرکے سات مرتبہ یہ دعاپڑھیں اگر ہر شب میں ممکن نہ ہو تو پہلی شب میں بارہ مرتبہ پڑھیں۔

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ الْقَائِمُ عَلٰی کُلِّ نَفْسٍ م بِمَا کَسَبَتْ

۴۔ اس ماہ میں روزآنہ ہر نماز کے بعد اس دعائے مغفرت کو تین مرتبہ پڑھنا افضل ہے۔

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحِیُّ الْقَیُّوْمُ اِلَیْہِ تَوْبَۃَ عَبْدٍ ظَا لِمٍ لَّا یَمْلِکُ

نَفْسَہٗ ضَرًّ اوَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا مَوْتًا وَّلَا حَیٰوۃً وَّلَا نُشُوْرًاO

(ترجمہ) میں بخشش طلب کرتا ہوں اللہ سے جو بڑی عظمت والا ہے۔ نہیں کوئی معبود سوائے اس کے کہ وہ ہمیشہ

سے زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔ اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ عبد ظالم ۔ کوئی نفع اور نقصان کا مالک نہیں

اور موت اور نہ زندگی کا اور نہ اٹھائے جانے کا۔

۵۔ اس ماہ کی نماز عشاء و تراویح کے بعد روزانہ تین مرتبہ کلمہ طیب پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ پہلی مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مغفرت ہوگی۔ دوسری مرتبہ پڑھنے سے دوزخ سے نجات ہوگی۔ تیسری مرتبہ پڑھنے سے جنت کا

مستحق قرار پائے گا۔

۶۔ ماہ رمضان المبار ک کی کسی شب میں بعد نماز عشاء وتراویح سات مرتبہ سورۃ القدر پڑھنا افضل ہے۔ باری تعالیٰ اس کو پڑھنے والے کوہر مصیبت سےانشاء اللہ العزیز نجات دے گا۔

اول عشرۂ رمضان المبارک میں پڑھنے کی دعا:

اَللّٰہُمَّ ارْحَمْنِیْ بِرَحْمَتِکَ یَآ اَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ O

(ترجمہ) اے اللہ! مجھ پر رحم فرما اپنی رحمت کے ساتھ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے۔

دوسرے عشرۂ رمضان المبارک میں پڑھنے کی دعا:

اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ یَا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَO

(ترجمہ) اے اللہ! مجھے بخش دے اے سب جہانوں کے مالک۔

تیسرے عشرۂ رمضان المبارک میں پڑھنے کی دعا:

اَللّٰہُمَّ قِنِیْ مَنَ النَّارِ وَاَدْخِلْنِی الْجَنَّۃَ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَO

(ترجمہ)اے اللہ! مجھے بچا لے دوزخ کی آگ سے اور داخل فرما جنت میں اے رب العالمین۔

تجویزوآراء