ضیائے جمعتہ الواداع

ضیائے جمعۃ الوداع

۱۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نمازِ جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورہ الفاتحہ کے بعد سورۃُ الزلزال ایک مرتبہ اور سورۃ اخلاص دس مرتبہ، دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام دس مرتبہ درود پڑھے۔

۲۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نماز جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ التکاثر ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص دس مرتبہ، دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد آیت الکرسی تین مرتبہ اور سورۃ الاخلاص پچیس مرتبہ پڑھنی ہے۔

فضلیت:

بعد سلام دس مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اس نماز کے بے شمار فضائل ہیں اس کے پڑھنے والے کو باری تعالیٰ قیامت تک بے انتہا عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔

تجویزوآراء