ضیائے لیلۃ الجائزۃ (شبِ عیدالفطر)
رمضان کے مزدوروں کی اجرت کا دن
حدیث شریف میں ہے کہ جب عید کا دن آتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے، اس مزدور کی کیا مزدوری ہے جس نے اپنا کام پورا کیا ہو ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار اس کی جزا یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے، اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے ، اے میرے فرشتو! میرے بندوں اور باندیوں نے میرے فریضہ کو ادا کردیا ہے پھر وہ (عید گاہ کی طرف)نکلے دعا کے لئے پکارتے ہوئے اور مجھے اپنی عزت و جلال اور کرم اور بلندی اور بلند مرتبہ کی قسم !میں ان کی دعا قبول کروں گا۔ پس فرماتا ہے اے میرے بندو! لوٹ جاؤ میں نے تمہیں بخش دیا ۔ اور تمہاری برائیاں نیکیوں سے بدل دیں۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اس حال میں واپس لوٹتے ہیں کہ ان کی بخشش ہوچکی ہوتی ہے۔ (شعب الایمان،۳:۳۴۳)