ذی الحج کے روزے
ذوالحجہ مبارک کے پہلے عشرہ کے پہلے نو دن روزہ رکھنا بڑا ثواب ہے۔ ام المؤمنین سیّدہ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
اَرْبَعَ لَمْ تَکُنْ یَدْعُہُنَّ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صِیَامُ عَاشُوْرَآءَ وَ الْعَشْرِ وَ ثَلَا ثَۃِ اَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَہْرٍ وَرَکْعَتَانِ قَبْلَ الفُجْرِ ۔ (مشکوٰۃ ص ۱۸۰)
(ترجمہ) چار چیزوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چھوڑا کرتے تھے۔ عاشورہ کا روزہ اور ذولحجہ کے دس دن یعنی پہلے نو دن کا روزہ اور ہر ماہ کے تین دن کا روزہ اور نماز فجر سے قبل دورکعتیں۔ (فضائل الایام والشہور صفحہ ۴۶۶)