تقریبِ ختمِ قرآنِ کریم
یکم جولائی ۲۰۱۵ء بمطابق ۱۳؍رمضان (۱۴ویں شب) بروز بدھ انجمن ضیائے طیبہ کے زیر اہتمام ‘‘مدرسہ ضیائے طیبہ’’ کے طلباء کرام کی الف مسجد کھارادر کراچی میں ختم قرآن کریم کی پر کیف محفل منعقد کی گئی، جس کی صدارت جناب پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری مدظلہ العالی (جنرل سیکریٹری ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا، کراچی و ڈین شعبۂ پیٹرولیم وشعبہ فیکلٹی آف سائنس جامعہ کراچی) نے فرمائی۔ جبکہ شرکائے محفل میں نبیرۂ بیہقی وقت علامہ مفتی محمد اکرام المح...