حضرت مخدوم سیداشرف جہانگیرسمنانی  

جعلی مردے کا انجام

جعلی مردے کا انجام معارج الولایت میں لکھا ہے کہ جن دنوں حضرت اشرف جہانگیر سمنانی رحمۃ اللہ علیہ  ظفر آباد میں قیام فرما تھے چند بھانڈوں نے بعض معاندین اور حاسدین کے اکسانے پر ایک زندہ شخص کو کفن پہنا کر آپ کے پاس جنازے کی شکل میں اٹھایا۔ اور حضرت کے پاس لے گئے اور کہا۔ حضرت اس مردے کا جنازہ پڑھادیں۔ آپ ان کے کہنے پر اپنے احباب سمیت اٹھے اور جنازہ گاہ میں پہنچ کر نماز جنازہ کی جماعت کرائی۔ بھانڈوں کا ارادہ تھا۔ کہ جب آپ جنازہ پڑھائیں گے تو مر...

جوگی کا قبول اسلام

جوگی کا قبول  اسلام شجرۂ چشتیہ میں لکھا ہے کہ حضرت سید اشرف جہانگیر جونپور کی سیر کرنے کے بعد کھچھو چھ شریف تشریف لے گئے ان دنوں وہاں ایک کامل جوگی رہتا تھا۔ اس جوگی کے پانچ سو چیلے ہر وقت فضا میں پرواز کرتے رہتے تھے۔ حضرت کو اس جوگی سے واسطہ پڑا۔ جوگی نے کئی قسم کے استدراجی شعبدے اور حملے کیے مگر حضرت پیر میر جہانگیر اشرف ہروار سے بچ جاتے آخر تنگ آکر جوگی نے اپنی شکست مان لی اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام قبول کرلیا اور تمام چیلوں کو لے...

جہانگیر کا جلال اورقلندر کی موت

جہانگیر کا جلال اورقلندر کی موت ایک دن حضرت پیر میر جہانگیر اشرف قدس سرہ روح آباد میں تشریف فرما تھے۔ بہت سے بزرگان وقت بھی مجلس میں موجود تھے۔ ایک قلندر علی نامی اپنے پانچ سو قلندر ساتھیوں کو لیے ہوئے آیا اور آپ کی مجلس میں آپہنچا اور لاطائل اور بے معنی گفتگو شروع کردی۔ پوچھنے لگا۔ آپ نے جہانگیر کا خطاب کہاں سے پایا ہے؟ فرمایا اپنے پیر و مرشد قلندر سے پوچھا۔ آپ کی جہانگیری کی تصدیق کیا ہے اور مجھے کس طرح یقین آئے کہ آپ جہانگیر پیر ہیں قلندر کی ی...

پتھر کی مورتی کا قدموں میں گرنا

پتھر کی مورتی کا قدموں میں گرنا معارج الولایت میں لکھا ہے کہ ایک دن حضرت جہانگیر اشرف قدس سرہ کو جوگیوں کے ایک بت خانے میں اسلام کی حقانیت پر مناظرہ کرنا پڑا ان لوگوں نے آپ کی ولایت کی پکی دلیل (برہان قاطع) طلب کی۔ آپ نے بتوں میں سے ایک پتھر کی مورتی کو اشارہ کر کے اپنی طرف بلایا وہ اسی وقت آپ کے قدموں میں آگری اور حضرت کی ولایت کی تصدیق کا اعلان کرنے لگی اس کرامت کو دیکھ کر کئی ہزار ہندو مسلمان ہوگئے۔...