ہوائی جہاز کا واپس آنا

ہوائی جہاز کا واپس آنا

۷؍ اکتوبر ۲۰۱۵ء کو بعد نماز ظہر قادری رائس میل بہیٹر ضلع بریلی میں بیعت و ارشاد کا جلسہ مولانا مختار احمد قادری نے منعقد کیا تھا۔ حضرت تاج الشریعہ کے ہمراہ راقم کے علاوہ مولانا محمد عاشق حسین کشمیری اور مفتی شعیب رضا قادری بھی تھے۔ محترم مفتی صاحب نے اپنی تقریر میں اپنا عینی مشاہدہ بیان کیا کہ گزشتہ سال حضرت کے ہمراہ زمبابوے کے شہر ہرارے کے ائر پورٹ پر ہم لوگ دوسرے شہر کی فلائٹ پکڑنے کے لیے پہنچے، تاخیر ہو جانے کی وجہ سے ائر پورٹ انتظامیہ نے کہا کہ پلین رن وے پر جا چکا ہے۔ اب آپ کا جانا ممکن نہیں ہے۔ حضرت سے مخاطب ہوکر افسوس کا اظہار کرنے لگے کہ اب دوسری فلائٹ بھی نہیں ہے۔ پروگرام متاثر ہوجائے گا، کافی لوگ جمع ہوئے ہوں گے۔ پروگرام آرگنائزر کا کیا حال ہوگا۔ حضرت نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرو، اللہ جو کرے گا بہتر ہوگا، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ چند منٹ ہی گزرے تھے کہ انتظامیہ کے اہل کار آئے، کہنے لگے کہ آپ لوگ چلیں نا معلوم کیا وجہ رہی کہ پلین رن وے پر جانےکے بعد واپس آگیا ہے۔ شاید آپ لوگوں کو لیجانا مقصود تھا۔

مفتی شعیب رضا صاحب نے تقریر میں یہ بھی کہا کہ اودے پور میں شہری ہوا بازی وزیر کے لیے صرف ایک بار پلین رن وے پر جا کر واپس آیا ہے، اور نہ آج تک کی تاریخ میں میں نے کہیں سنا اور نہ کبھی دیکھا کہ ایسا ہوا ہو، مگر یہ حضرت کی کرامت ہی ہے کہ ہوائی جہاز اڑنے کے بعد پھر دوبارہ واپس آیا۔ اور ہم لوگ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پلین میں بیٹھ گئے۔

تجویزوآراء