حضرت امام المسلمین سیدنا امام باقر بن زین العابدین  

برص کے مرض سے شفاء یابی

برص کے مرض سے شفاء یابی شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ ایک دن حبابہ والہہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ نے پوچھا حبابہ کہاں جارہی ہو اس نے کہا میرا سر مرض برص کی وجہ سے سفید ہوگیا ہے۔ اس وجہ  سے مغموم ہوں۔ آپ نے اس کے سر پر ہاتھ  پھیرا تو مرض جاتا رہا اور سر اور بال سیاہ ہوگئے۔...

مستقبل کی خبر دینا

مستقبل کی خبر دینا شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں امام باقرکے ساتھ مسجد نبوی میں حاضر تھا کہ ناگاہ داؤد بن سلیمان اور منصور دوانقی آئے۔ داؤد آکر آپ کے سامنے بیٹھ گیا لیکن منصور الگ جا بیٹھا۔ امام موصوف نے پوچھا کہ کیوں ہمارے سامنے نہیں آیا۔ داؤد نےکوئی وجہ بیان نہ کی تو آپ نے فرمایا کہ وہ دن دور نہیں کہ منصور والئ ملک بن جائے گا۔ اور اس کی سلطنت شرق سے غرب تک ہوگی اور اس  قدر دولت جمع کریگا کہ اس سے قبل کسی نے جمع نہ کی ہ...

علم غیب

علم غیب شواہد النبوت میں  آیا ہے کہ ایک شخص کا بیان ہے کہ ہم پچاس آدمی حضرت امام باقرکی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص  کوفہ  سے آیا جو کھجور فروخت کیا کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ کوفہ میں فلاں شخص کہتا ہے کہ امام صاحب کے پاس ایک فرشتہ رہتا ہے جو ان کو کافر اور مومن اور دوست اور دشمن کے متعلق  بتاتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارا فروخت پیشہ کیا ہے۔ اس نےکہا گندم فروخت  کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا غلط کہتےہو۔ اس نے کہا جَو فروخت کرتا ہوں۔...

حضرت جابر صحابی رضی اللہ عنہ سے ملاقات

حضرت جابر صحابی رضی اللہ عنہ سے ملاقات شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ امام باقر رضی اللہ عنہفرماتے  ہیں ایک دن میں حضرت جابر بن عبداللہ (صحابی )کے پاس گیا اور ان پر سلام کیا۔ اس وقت وہ نابینا ہوچکے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کون ہیں۔ میں نےکہا محمد بن علیبن حسینہوں۔ یہ سنتے ہی فرمایا اے میرے بیٹے آگے آؤ جب میں آگے ہوا تو اُنہوں نے میرے ہاتھ  پر بوسہ دیا اس کے بعد میرے پاؤں پر بوسہ دینا چاہا کہ میں دور ہوگیا۔ اس نے کہا انّ رسول اللہ صلی...

جنات کا حاضر خدمت ہونا

جنات کا حاضر خدمت ہونا شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ ایک آدمی نے آپ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی آپ نے فرمایا تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ۔ ایک جماعت آنے والی ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد چند لوگ آئے اور آپ کی خدمت میں بیٹھ گئے۔ جب وہ چلے گئے تو میں نے عرض کیا کہ یہ لوگ کون تھے آپ نے فرمایا تمہاری طرح  جن تھے۔ میں نے عرض کیا  آپ پر جن ظاہر ہوتے ہیں فرمایا  ہاں تمہاری طرح آکر حلال وحرام کے مسائل دریافت کرتے ہیں۔...