شکر نمک بن گئی
شکر نمک بن گئی آپ کے گنج شکر ہونے کی وجہ تسمیہ کا ایک واقعہ یہ بھی مشہور ہے کہ کچھ سودا گر شکر لے کر جا رہے تھے شیخ فرید نے ان سے کچھ شکر مانگی، انہوں نے کہا شیخ آپ کو مغالطہ ہوا ہمارے اونٹوں پر شکر نہیں بلکہ نمک ہے، شیخ نے فرمایا نمک ہی ہوگا، سوداگروں نے اپنی منزلِ مقصود پر پہنچنے کے بعد جب مال کھولا تو وہ واقعی نمک ہی تھا، وہ دوڑے دوڑے شیخ کے پاس آئے اور عرض کرنے لگے کہ واقعتاً ہم سے غلطی ہوئی آپ اسے معاف فرمائیں اور دعا کریں کہ وہ شکر ہ...