بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا

بیٹے کی پیدائش کے لیے دعا

حضور مفتی اعظم قدس سرہ کے خلیفہ و نواسہ حضرت مولانا الشاہ خالد علی خاں بریلوی کے داماد مولانا الشاہ محتشم رضا خاں قادری ساکن محلّہ سوداگران ہر روز حضرت کی خدمت میں حاضر باش ہوکر فیضیاب ہوا کرتے ہیں۔ ایک دن مجھ سے میرے بچوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے کہ پلٹ کر میں نے بھی محتشم میاں سے ان کی اولاد کے بارے میں دریافت کرلیا، کہنے لگے کہ تین لڑکیاں ہیں اور ایک لڑکا ہے، جو حضرت تاج الشریعہ کی دعاوؤں کا مرہون منت ہے۔ میں نے سوال کیا وہ کیسے، بتایا کہ میری اہلیہ محترمہ نے کہا کہ آپ حضرت کی خدمت میں جاتے ہیں تو لڑکے کے تولد ہونے کی دعا کرائے، اس پر محتشم میاں نے کہا کہ مجھے اپنے ذاتی معاملات میں کچھ کہتے ہوئے شرمندگی محسوس ہوتی ہے، اس پر محترمہ نے حوصلہ دیا کہ بزرگوں سےدعائیں کرائی جاتی ہیں، ان کی دعاؤں میں وہ تاثیر ہوتی ہے جس سے تقدیر و تدبیر بدل جایا کرتی ہے۔

آپ کا بیان ہے کہ ان جملوں سے حوصلہ ملا، ہمت بندھی، حضرت سے دعاء کی گزارش کہ حضرت میری اہلیہ نے بیٹے کے لیے درخواست کی ہے، کہ تین لڑکیاں ہیں۔ حضرت نے ہاتھ اٹھا کر دعاء کر کے فرمایا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ بیٹا پیدا ہوگا، الحمد للہ چند ماہ بعد بیٹا ہی پیدا ہوا، جس کا نام حضرت نے ذکوان رضا خاں (۲۲؍ دسمبر ۲۰۱۳ء) تجویز فرمایا، اس کے بعد فرمایا کہ ذکوان حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خاص شاگرد کا نام ہے۔

تجویزوآراء