حضرت خواجہ خدا بخش ملتانی ثم خیر پوری  

ایک وقت میں دو مقاما ت پر حاضر

ایک وقت میں دو مقاما ت پر حاضر  حضرت حافظ جمال اللہ ملتانی کے ایک مرید خاص حاجی محمد نصرت کا بیان ہے کہ جب میں حرمین شریفین کی زیارت سے مشرف ہوکر واپس آیا تو علاقہ حیدر آباد میں پہنچا دیکھا کہ ایک جگہ بہت سے لوگ جمع ہیں۔ میں نے پوچھا کہ یہ کون ہیں۔ کسی نے کہا کہ چند دن سے ایک عارف کامل یہاں آئے ہوئے ہیں۔ ہزار لوگ ہندو مسلم ان سے فیض پا رہے ہیں۔ مجھے بھی ان کے دیکھنے کا شوق پیدا ہوگیا ۔جب میں قریب پہنچا تو دیکھا کہ ایک بزرگ بعینہٖ حضرت مولان...

دل کی پوشیدہ بات کہہ دی

دل کی پوشیدہ بات کہہ دی  مولوی عبید اللہ صاحب حکیم خدا بخش خیر پوری سے مروی ہے کہ مولوی غلام محمد جناب حافظ صاحب کے بھانجے تھے ۔ جناب حافظ صاحب کی خدمت میں پڑھتے تھے۔ ایک بار سبق پڑھ رہے تھے۔ انکے دل میں کوئی خیال گزرا اور توجہ اکھڑ گئی۔آپ نے نورِ معرفت سے معلوم کرلیا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ لنگی کے معاملہ سے دل کو فارغ کرو۔ اور سبق پر توجہ دو۔ لنگی تمہیں مل جائے گی۔ حاضرین حیران ہوئے کہ ایک معمولی کلمہ آپ کی زبان پر کیوں کر جاری ہوگیا...