بیک وقت دو جگہ موجودگی
بیک وقت دو جگہ موجودگی
۲۰۱۳ء میں حضرت تاج الشریعہ کے ہمراہ صاحبزادہ مولانا عسجد رضا قادری مہتمم جامعۃ الرضا بریلی شریف ساوتھ افریقہ کے علاوہ دار السلام، تنزانیہ، ہرارے، زمباوے اور ملاوی وغیرہ کے تبلیغی سفر پر تشریف لے گئے تھے۔ واپسی پر ملاوی کا ایک واقعہ جو حضرت کی زندہ و جاویدہ کرامت سے منسوب ہے، راقم سے بیان کیا۔ کہ جمعہ کا دن تھا محمد اسلم مرزا رضوی میرے پاس بے تابانہ آئے اور بغل گیر ہوگئے، اور کہنے لگے کہ آپ نے نماز کہاں بڑھی، میں نے بتایا کہ فلاں مسجد میں پڑھی، وہاں حضرت نے نماز جمعہ ادا کرائی، اسلم مرزا نے نماز جمعہ کسی دوسری مسجد میں پڑھی تھی، یہاں عین نماز جمعہ حضرت تاج الشریعہ کی زیارت اور مصافحہ و دست بوسی بھی کی تھی، اسلم مرزا صاحب کا اپنی مسجد میں زیارت کرنا اور حضرت کا کسی دوسری مسجد میں نماز پڑھانا، واقعی کسی عظیم کرامت سے کم نہیں ہے۔ اسی مجلس میں کسی نے کہا کہ حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیک وقت ۷۰ جگہ جلوہ نمائی کر سکتے ہیں، تو ان کے جانشین اور خلیفہ بیک وقت دو جگہ کیوں نہیں ہوسکتے۔ اسلم مرزا صاحب حضرت کی یہ کرامت دیکھ کر کہ فوراً گھر گئے اور اپنے بیوی و بچوں کو لا کر حضرت کے دست حق پرست پر بیعت کرادیا۔ اور انہوں نے یہ اپنا چشم دید واقعہ تمام لوگوں سے بیان کر کے حیرت میں ڈال دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس دن سے میری عقیدت و محبت میں ہزار درجہ اضافہ ہوگیا۔