مولانا حشمت علی خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی مدینہ طیبہ حاضری
مولانا حشمت علی خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی مدینہ طیبہ حاضری
مدینہ شریف میں جہاں بس رکی وہاں حضرت با برکت خلیفہ حضور سیدنا اعلیٰ حضرت علامہ ضیاء الدین احمد صاحب قبلہ مہاجر مدنی رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے،جو حضرت کو اپنے دولت کدہ پرلے جانے کےلیے آئے تھے ان کو حضرت نے کوئی اطلاع ہی نہیں دی تھی، حضرت کو تعجب ہوا پوچھا سرکار آپ نے کیسے تکلیف فرمائی؟
‘‘فرمایا گھر میں بیٹھا ہوا تھا نیچے سے کسی نے آواز دی میں کھڑ کی میں آیا تو ان صاحب نے کہا مولانا آپ جلد بس اسٹینڈ جائیں،مولانا حشمت علی صاحب آرہے ہیں۔ اور وہ صاحب غائب ہوگئے میں نے ہر چند تلاش کیا مگر وہ نہیں ملے۔ گھر سے میں بس اسٹینڈ آیا پانچ منٹ گذرے ہونگے کہ آپ کی بس آگئی۔حضرت علامہ ضیاء الدین صاحب قبلہ مہاجر مدنی (رضی اللہ عنہ)کے یہاں پیر و مرشد مہمان ہوئے۔ حضرت مہاجر مدنی کی خوشی کا ٹھکانہ ، نہ تھا۔ کھانا ناشتہ سب بڑا ہی پر تکلف ہوتا اور ہر وقت علیحدہ علیحدہ قسم کا کھانا ہوتا۔ عربی کھانوں کا تو جواب ہی نہیں۔۱۳۴؎