ضیائے روزہ
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام ’’ریان‘‘ ہے ، روز حشر اعلان ہوگا، روزہ دار کہاں ہیں؟ یہ آواز سن کر روزہ دار کھڑے ہوں گے تو انہیں ’’ریان‘‘ دروازہ سے داخل کیا جائے گا، جب تمام روزہ دار داخل ہو جائیں گے تو پھر کسی کو اس دروازہ سے داخلہ کی جازت نہیں ہوگی لہذا دروازہ بند کردیا جائے گا۔‘‘ (بخاری و مسلم، کتاب الصیام)...