رمضان المبارك  

ضیائے افطار

جب پوری طرح سورج غروب ہوجائے تو حلال اور طیب چیز سے روزہ افطار کرے اور یہ دعا پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ لَکَ صُمْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ۔ (ترجمہ) اے اللہ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا، اور تجھ پر ایمان لایا ، اور تجھ پر بھروسہ کیا اور تیرے دیے ہوئے رزق سے افطار کیا۔ سیّدنا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ مالکِ دو جہاں سرکارِ ابد قرار شافع یوم شمارصلی اللہ تعالیٰ...

ضیائے تراویح

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ماہ رمضان کی وسط رات میں ایک بار حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھی لوگوں نے بھی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ دوسری رات آدمیوں کی اتنی کثرت ہوئی کہ مسجد تنگ ہوگئی لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنے حجرہ سے برآمد نہیں ہوئے ، صبح کو فجر کی نماز کے لئے تشریف لائے ، فجر کی نماز سے فارغ ہوکر لوگوں سے خطاب...

ضیائے جمعتہ الواداع

ضیائے جمعۃ الوداع ۱۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نمازِ جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے، پہلی رکعت میں سورہ الفاتحہ کے بعد سورۃُ الزلزال ایک مرتبہ اور سورۃ اخلاص دس مرتبہ، دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ بعد سلام دس مرتبہ درود پڑھے۔ ۲۔ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بعد نماز جمعہ دو رکعت نفل نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ التکاثر ایک مرتبہ اور سورۃ الاخلاص دس ...

اعتکاف اور قرآن حکیم

اعتکاف: اﷲ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: ( وَلَا تُبَاشِرُوۡھُنَّ وَاَنۡتُمْ عٰکِفُوۡنَ فِی الْمَسٰجِدِ ؕ ) (پ۲، البقرۃ: ۱۸۷) ترجمۂ کنز الایمان :عورتوں سے مباشرت نہ کرو، جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کیے ہوئے ہو۔ رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنا سنت ہے ۔ جس مسجد میں اذان ہوتی ہو ۔ وہاں اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کے لئے نیت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف کہلاتا ہے۔ اعتکاف تین قسم پر ہے (۱) واجب یعنی جس کیلئے منت مانی ہو۔(۲) سنت مؤکدہ جو...

اعتکاف کے مسائل

اعتکاف کے مسائل (برائے حضرات) مسئلہ ۱: مسجد میں اﷲ (عزوجل) کے لیے نیّت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف ہے اور اس کے لیے مسلمان، عاقل اور جنابت و حیض و نفاس سے پاک ہونا شرط ہے۔ بلوغ شرط نہیں بلکہ نابالغ جو تمیز رکھتا ہے اگر بہ نیّت اعتکاف مسجد میں ٹھہرے تو یہ اعتکاف صحیح ہے، آزاد ہونا بھی شرط نہیں لہٰذا غلام بھی اعتکاف کر سکتا ہے، مگر اسے مولیٰ سے اجازت لینی ہوگی اور مولیٰ کو بہرحال منع کرنے کا حق حاصل ہے۔ (""الدرالمختار"" و "...

خواتین کا اعتکاف

اعتکاف کے مسائل (برائے خواتین) مسئلہ ۱: عورت کومسجد میں اعتکاف مکروہ ہے، بلکہ وہ گھر میں ہی اعتکاف کرے مگر اس جگہ کرے جو اُس نے نماز پڑھنے کے لیے مقرر کر رکھی ہے جسے مسجدِ بیت کہتے ہیں اور عورت کے لیے یہ مستحب بھی ہے کہ گھر میں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ مقرر کر لے اور چاہیے کہ اس جگہ کو پاک صاف رکھے اور بہتر یہ کہ اس جگہ کو چبوترہ وغیرہ کی طرح بلند کرلے۔ بلکہ مرد کو بھی چاہیے کہ نوافل کے لیے گھر میں کوئی جگہ مقرر کر لے ک...

ضیائے اعتکاف

اعتکاف کی فضیلت: معتکف اپنے عمل سے ثابت کرتا ہے کہ اس نے حالتِ حیات ہی میں اپنے بال بچے اور گھر بار سب کچھ چھوڑ دیا ہے ۔ اور کہتا ہے کہ اے مولا! تیرے گھر میں آگیا ہوں۔ رحیم و رحمن ذات جو سب داتائوں کا داتا ہے اس کے گھر میں جو مسلمان پناہ لے تو رب کریم اس کی عزت افزائی فرماتا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اعتکاف کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ محبوب ربِّ کریم سید الانبیاء و المرسلین ا معتکف کے متعلق فرماتے ہیں: ھُوَ یَعْتَکِفُ الذُّنُ...

روزہ اور قرآن حکیم

روزہ اور قرآنِ حکیم آیاتِ :1 یٰٓاَیُّـہَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْاکُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ۝ (پارہ۲، سورۃ البقرۃ، آیت ۱۸۳) اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔ (کنز الایمان) ...

روزہ کے فضائل

روزہ کے فضائل حدیث مبارکہ(۱): حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے : ’’ روزہ ڈھال ہے جو نار جہنم سے ایسے ہی بچائے گا جیسے ڈھال قتال کے موقع پر بچاتی ہے۔(سنن نسائی ، کتاب الصوم،۱:۲۴۱) حدیث مبارکہ(۲): حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور رحمۃ اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاط...

روزہ کے مسائل

روزہ کے مسائل جس طرح مال کی زکوٰۃ ہوتی ہے اسی طرح جسم کی زکوٰۃروزہ ہے۔ انسانی جسم کے پانچ اعضاء ایسے ہیں جن کے ذریعے کوئی چیز ٹھوس یا مائع بدن کے اندر داخل ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ۱: منہ یعنی حلق کے ذریعے سے کوئی چیز اندر داخل ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ۲: ناک کے ذریعے سے کوئی چیز اندر چلی جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ۳: کان کے ذریعے سے کوئی چیز اندر چلی جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ۴: پیشاب کے مقام سے کوئی چی...