پری کاموم کی طرح پگھل جانا
پری کاموم کی طرح پگھل جانا
حضرت جنید بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں حضرت سری سقطی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضرہوا تو آپ کے حال کو متغیر پایا۔ دریافت کیا کہ حضور! کیا ہوا ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ پریوں میں سے ایک جوان پری میرے پاس آئی اور مجھ سے سوال کیا کہ حیا کس کو کہتے ہیں؟ میں نے جواب دیا تو وہ سنتے ہیں موم کی طرح پگھل کر پانی ہوگئی۔ یہاں تک کہ میں نے اس پانی کو بھی دیکھا جو پری کے جسم کا تھا.