دم کرنے سے مریضوں کو شفایابی

دم کرنے سے مریضوں کو شفایابی

          منقول ہے کہ حضرت سیدنا شہباز قلندر محمد عثمان مروندی علیہ رحمۃ اللہ القوی جس مریض کے لئے دستِ دعا بلند فرما دیتے فوراً صحتیاب ہو جاتا۔ آپ ﷫قرآنِ کریم کی چند آیاتِ مبارکہ تلاوت  فرماتے  اور پانی پر دم کر کے مریض کو پلانے اور آنکھوں پر لگانے کا حکم فرماتے۔ نتیجۃً فوری طور پر مریض میں صحت یابی کے آثار نمودار ہو جاتے۔ آپ  ﷫ کے دم کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ سورۃ الفاتحہ، سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور کلمۂ طیبہ بالترتیب ایک ایک بار پڑھتے، اس کے بعد  خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے وسیلہ جلیلہ سے مریض کی شفایابی کے لئے بارگاہِ الہی عزوجل میں دعا کرتے۔ کہتے ہیں کہ  آج بھی اگر کوئی آپ ﷫ کے مزار پر حاضر ہو کر آپ ﷫ کے ایصالِ ثواب کے بعد اسی طرح بالترتیب سورۃ الفاتحہ، سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور کلمہ طیبہ پڑھ کر خلفائے راشدین کے وسیلہ سے دعا کرتا ہے تو اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے اس کی دعا قبول ہو جاتی ہے اور پروردگارِ عالم اسے شفائے کاملہ عطا فرماتا ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء