اعلیٰ حضرت کی دُعا سے اولاد

اعلیٰ حضرت کی دُعا سے اولاد

محمد ظہور خان صاحب کا بیان ہے کہ:

میری شادی کو 12سال ہو گئے تھے،اولاد نہیں تھی، دل میں اس کی تمنا تھی۔اعلیٰ حضرت﷫کی خدمت میں حاضر ہوا اورعرض کیا(کہ اولاد کے لئے دعا فرما دیں، آپ نے شفقت فرماتے ہوئے اولاد کی دُعا فرمائی)۔اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت﷫کی دُعاوتوجہ سے ایک فرزند عطا فرمایا۔اُس وقت تک میں شرف ِبیعت سے مشرف نہ ہوا تھا۔دل میں تمنا تھی کہ آخر اعلیٰ حضرت﷫کے وصال کے بعدشہزادہء اعلیٰ حضرت حجتہ الاسلام مولانا شاہ حامد رضا خان صاحب کلکتہ تشریف لائے اس وقت غلامی کی عزت حاصل ہوئی۔

(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص876 از مولانا ظفر الدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)


متعلقہ

تجویزوآراء