خربوزہ میٹھا ہوگیا
خربوزہ میٹھا ہوگیا
جنابِ سید ایوب علی صاحب فرماتے ہیں کہ:
سیدمحمود جان صاحب ساکن’’محلہ گڑھی‘‘نے فرمایاکہ ایک روز مولانا سید سلیمان اشرف صاحب بہاری پروفیسر دینیات علی گڑھ یونیورسٹی اعلیٰ حضرت کی خدمت میں حاضر تھے اور کچھ پھل خربوزہ کے رکھے ہوئے تھے ۔
بایمائے(باجازتِ)اعلیٰ حضرت پھل مولانا ممدوح نے اٹھایا اور گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر تراشا تو پھیکا نکلا ، اس کے بعداعلیٰ حضرت نے صرف ایک بارسورۃ اخلاص پڑھ کرتراشاتو میٹھا نکلا، مولاناسید سلیمان اشرف صاحب نےفرمایاکہ:
’’میںگیارہ مرتبہ پڑھوں تو پھیکا نکلے آپ ایک بار پڑھیں تو میٹھا نکلے‘‘۔
(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص 929 از مولانا ظفر الدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہو ر)