بیمارِ بَخت بَیدار

بیمارِ بَخت بَیدار

سیِّدقَناعت علی شاہ صاحِب کمزور دل کےتھے۔ ایک بارکسی مریض کے خطرناک آپریشن کی تفصیل سُن کر صدمے سے بے ہوش ہوگئے، لاکھ جتن کئے گئے لیکن ہوش نہ آیا۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی خدمت میں درخواست پیش کی گئی۔ آپ﷫سیّد زادے کے سِرہانے تشریف لائے۔ نہایت ہی شَفقت کے ساتھ ان کا سر اپنی گود میں لیا اور اپنا مُبَارک رومال ان کے چِہرے پر ڈالا کہ فوراً ہوش آگیااور آنکھیں کھول دیں۔ زَمانے کے ولی کی گود میں اپنا سردیکھ کر جھوم گئے تعظیم کی خاطر اُٹھنا چاہا مگر کمزوری کے سبب نہ اُٹھ سکے۔

(بریلی سے مدینہ ص12مطبوعہ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی(


متعلقہ

تجویزوآراء