دروازے پر شیر کاپہرہ
دروازے پر شیر کاپہرہ
جنابِ سیدایوب علی کا بیان ہے کہ:
جس مکان میں حضرت مولانا حسن رضا خان (اعلیٰ حضرت کے منجھلے بھائی)رہتے تھے اُس کی شمالی دیوار برسات میں گر گئی،عارضی طور پر پردے کا اہتمام و انتظام کر لیا گیا۔ یہی مکان اعلیٰ حضرت کا قدیم آبائی مکان تھا اور پہلے اعلیٰ حضرت بھی اسی مکان میں تشریف رکھتے تھے۔
مسئلہ قربانیء بقر (گائے کی قربانی )کی وجہ سے مخالفت کی بنا پر رات کے وقت اعلیٰ حضرت پر ایک غیر مسلم نے اُس گری ہوئی دیوار کی طرف سے حملہ کر نا چاہا مگر جب اس طرف آنے کا قصد کرتا تو ایک شیر زیرِ دیوار گشت کرتے ہوئے پاتا، بالآخر اپنے ارادے سے باز رہا ۔
صبح کوحاضرخدمت ہوکرمعافی چاہی اورساراواقعہ بیان کیا،حافظِ حقیقی (اللہ عزوجل) اپنے محبوب بندوں کی اس طرح حفاظت فرماتا ہے۔
(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص932 از مولانا ظفر الدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور(