گھڑےمیں پانی بھرگیا
گھڑےمیں پانی بھرگیا
سیدایوب علی صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ:
ایک روز فجرکے وقت حضرت پیرانی صاحبہ دیکھتی ہیں کہ کسی گھڑے میں پانی نہیں، مجبوراً اعلیٰ حضرتسے دریافت کیا کہ نماز کا وقت جا رہا ہے کسی گھڑے میں پانی نہیں ہے،کیا کِیا جائے؟اعلیٰ حضرتیہ بات سن کر فوراً ایک گھڑے کے اوپر دست ِمبارک رکھ کر ارشادفرماتے ہیں کہ:
’’پانی تو اس گھڑے میں اوپر تک بھرا ہوا ہے لو وضو کرلو‘‘
دیکھا تو واقعی پانی گھڑے میں اوپر تک بھرا ہوا تھا۔
(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص 928 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)