گستاخ حسین پیاسامرا

گستاخ حسین پیاسامرا

یزیدی فوج کا ایک سخت دل مزنی شخص امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے سامنے آ کر یوں بکنے لگا،’’ دیکھو تو سہی دریائے فرات کیسا موجیں مار رہا ہے ، خدا عزوجل کی قسم ! تمیں اس کا ایک قطرہ بھی نہ ملے گااور تم یوں ہی پیاسے ہلاک کر دئیے جاؤ گے‘‘ امام تشنہ کام رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ ربُ الانام عزوجل میں عرض کی ، ’’یااللہ عزوجل اس کو پیاسا مار‘‘امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کے دعامانگتے ہی اس بے حیا مزنی کاگھوڑا بدک کر دوڑا ، مزنی پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے بھاگا، پیاس کاغلبہ ہوا، اس شدت کی پیاس لگی کہ العطش! العطش! ہائے پیاس ہائے پیاس ! پکارتاتھا مگر پانی جب اس کے منہ سے لگاتے تو ایک قطرہ بھی پی نہ سکتا تھایہاں تک کہ اسی شدت پیاس میں تڑپ تڑپ کر مرگیا(سوانح کربلا)


متعلقہ

تجویزوآراء