حضرت جابر صحابی رضی اللہ عنہ سے ملاقات
حضرت جابر صحابی رضی اللہ عنہ سے ملاقات
شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ امام باقر رضی اللہ عنہفرماتے ہیں ایک دن میں حضرت جابر بن عبداللہ (صحابی )کے پاس گیا اور ان پر سلام کیا۔ اس وقت وہ نابینا ہوچکے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کون ہیں۔ میں نےکہا محمد بن علیبن حسینہوں۔ یہ سنتے ہی فرمایا اے میرے بیٹے آگے آؤ جب میں آگے ہوا تو اُنہوں نے میرے ہاتھ پر بوسہ دیا اس کے بعد میرے پاؤں پر بوسہ دینا چاہا کہ میں دور ہوگیا۔ اس نے کہا انّ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقوئک السلام(رسول اللہ ﷺ آپ کو سلام کہتے تھے) میں نے جواب دیا کہ وعلی رسول اللہ السلام ورحمۃ (سلام ہو رسول اللہﷺ پر اور رحمت ہو ان پر) میں نے پوچھا کہ اے جابریہ کیا قصہ ہے فرمایا کہ ایک دن رسول اللہﷺ نے مجھے فرمایا تھا کہ اے جابرشاید تم میرے ایک فرزند کے آنے تک زندہ رہوگے۔ اور اس سے ملاقات کروگے۔ اس کا نام محمد بن علی بن حسین ہوگا۔ خدا تعالیٰ کو نور حکمت عطا کرے گا میرا اس کو سلام کہنا۔