مستقبل کی خبر دینا

مستقبل کی خبر دینا

شواہد النبوت میں لکھا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ میں امام باقرکے ساتھ مسجد نبوی میں حاضر تھا کہ ناگاہ داؤد بن سلیمان اور منصور دوانقی آئے۔ داؤد آکر آپ کے سامنے بیٹھ گیا لیکن منصور الگ جا بیٹھا۔ امام موصوف نے پوچھا کہ کیوں ہمارے سامنے نہیں آیا۔ داؤد نےکوئی وجہ بیان نہ کی تو آپ نے فرمایا کہ وہ دن دور نہیں کہ منصور والئ ملک بن جائے گا۔ اور اس کی سلطنت شرق سے غرب تک ہوگی اور اس  قدر دولت جمع کریگا کہ اس سے قبل کسی نے جمع نہ کی ہوگی۔ داؤد نے اٹھ کر یہ ماجرا منصور سے بیان کیا چنانچہ منصور نے  اُٹھ کر امام باقرکی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ مجھے سوائے آپ کے رعب و جلال کے کسی چیز نے آپ کی خدمت میں حاضر  ہونے سے باز نہیں رکھا۔ اور یہ آپ نے داؤد سے کیا فرمایا ہے۔ آپ نےفرمایا کہ جو کچھ میں نے  کہا ہے سچ ہے اور اسی طرح ہوکر رہے گا۔ منصور نےپوچھا کہ کیا میرا ملک آپ کے ملک سے بڑا ہوگا۔ آپ نےفرمایا ہاں۔ اس  نےکہا میری حکومت  کی مدت زیادہ ہوگییا نبی اُمیہ کی۔ آپ نے فرمایا کہ تمہاری حکومت کی مدت زیادہ ہوگی۔ لیکن تمہارے بچے ملک جب حکمران ہوں گے تو بچپن سے کام لیں گے اور کام خراب کردیں گے۔ یہی کچھ مجھے اپنے والد بزرگوار سے ملا ہے۔ آخر کارجب منصور کو حکومت ملی تو امام باقرکا قول  یاد کر کے حیرت زدہ ہوتا تھا۔


متعلقہ

تجویزوآراء