علم غیب
علم غیب
شواہد النبوت میں آیا ہے کہ ایک شخص کا بیان ہے کہ ہم پچاس آدمی حضرت امام باقرکی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص کوفہ سے آیا جو کھجور فروخت کیا کرتا تھا۔ اس نے کہا کہ کوفہ میں فلاں شخص کہتا ہے کہ امام صاحب کے پاس ایک فرشتہ رہتا ہے جو ان کو کافر اور مومن اور دوست اور دشمن کے متعلق بتاتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارا فروخت پیشہ کیا ہے۔ اس نےکہا گندم فروخت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا غلط کہتےہو۔ اس نے کہا جَو فروخت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایانہیں تم کھجور فروخت کرتےہو۔ آپ نے فرمایا آپ کو یہ بات کس نے بتائی ہے آپ نے فرمایا کہ مجھے ایک برانی فرشتہ یہ باتیں بتاتا ہے ۔اور تم فلاں مرض میں مبتلا ہوکر مرجاؤ گے۔ راوی کہتا ہے کہ جب وہ کوفہ پہنچا تو اُسی مرض میں مبتلا ہوکر مرا۔