جوگی کا قبول اسلام
جوگی کا قبول اسلام
شجرۂ چشتیہ میں لکھا ہے کہ حضرت سید اشرف جہانگیر جونپور کی سیر کرنے کے بعد کھچھو چھ شریف تشریف لے گئے ان دنوں وہاں ایک کامل جوگی رہتا تھا۔ اس جوگی کے پانچ سو چیلے ہر وقت فضا میں پرواز کرتے رہتے تھے۔ حضرت کو اس جوگی سے واسطہ پڑا۔ جوگی نے کئی قسم کے استدراجی شعبدے اور حملے کیے مگر حضرت پیر میر جہانگیر اشرف ہروار سے بچ جاتے آخر تنگ آکر جوگی نے اپنی شکست مان لی اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام قبول کرلیا اور تمام چیلوں کو لے کر آپ کا مرید ہوگیا حضرت جہانگیر نے جوگی کی قیام گاہ پر ایک خانقاہ تعمیر کرائی۔ خاص حجرہ بنوایا اور ایک فرحت بخش باغ کی بنیاد رکھی۔ جسے روح آباد کے نام سے مشہور کیا۔