ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر

ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر

مولانامفتی برہان الحق جبلپوری اپنی کتاب ’’اکرام ِ امام احمد رضا‘‘ میں اعلیٰ حضرت﷫کی ایک کرامت کچھ یوںتحریر فرماتے ہیں:

صبح چار بجے اعلیٰ حضرت،حضرت مولانا حامد رضا خاں صاحب،حاجی کفایت اللہ صاحب اور خادم برہان گاڑی پراسٹیشن کے لئے روانہ ہوئے،میں نے عرض کیا،حضور!عین نماز کے وقت گاڑی روانہ ہوگی، نماز ِفجر کہاں ادا کی جائے گی؟اعلیٰ حضرت﷫نےمسکرا کر فرمایا:

’’ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر‘‘

اسٹیشن پہنچنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی چالیس منٹ لیٹ ہے، پلیٹ فارم پر جائے نماز، چادریں، رومال وغیرہ بچھالئے گئے اور بعونہٖ تعالیٰ کثیر جماعت نے اعلیٰ حضرت﷫کے پیچھے نمازِ فجر ادا کی۔ تَقَبَّلَ اللّٰہ! یہ اعلیٰ حضرت﷫کی کرامت تھی کہ اطمینان کے ساتھ نماز سے فارغ ہوئے۔

(اکرام امام احمد رضا ص86-84 از مفتی برھان الحق جبلپوری مطبوعہ مکتبہ ادارہ مسعودیہ کراچی)


متعلقہ

تجویزوآراء