میرے وسوسے پر مطلع ہو گئے

میرے وسوسے پر مطلع ہو گئے

جنابِ سیدایوب علی صاحب کا بیا ن ہے کہ:

انگریزی کتاب ’’المنک‘‘ جس میں ’’تقویمات شمس‘‘ چھپی ہوتی ہیں، ہر سال کلکتہ سے منگوائی جاتی تھی۔

اعلیٰ حضرت نے مجھ سے فرمایا کہ ذرا دیکھئے تو کہ فلاں تاریخ کو کون سا دن ہوگا؟ چونکہ میں انگریزی سے واقف نہ تھا اس لئے مجھے بتانے میں تکلف ہوا، فرمایا ’’لائیے مجھے دیجئے‘‘معاً میرے دل میں خیال گزرا کہ آپ تو انگریزی جانتے نہیں پھر کیسے معلوم ہوگا۔

اعلیٰ حضرت میرے وسوسے پر مطلع ہو گئے اور ارشاد فرمایا:’’میں انگریزی نہیں جانتا مگر صرف جمعہ کے دن کے حروف کی شکل ذہن نشین کرلی ہے اسے تلاش کرکے سمجھ لیتاہوں کہ اس سے پہلے پنجشنبہ اور چہار شنبہ وغیرہ ہے اورآگے شنبہ، یکشنبہ وغیرہ‘‘۔

(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص 924 از مولانا ظفر الدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)


متعلقہ

تجویزوآراء