پھانسی منسوخ ہوگئی

پھانسی منسوخ ہوگئی

جنا بِ ذکااللہ خان صاحب کا بیان ہےکہ:

مولوی اصغر علی خان صاحب وکیل رئیسِ’’شہر کہنہ‘‘کے ایک قریبی عزیزقتل کے مقدمہ میں گرفتار ہوگئے،مقدمہ چلا،بریلی کی عدالت سے پھانسی کا حکم ہوگیا،الٰہ آباد میں اپیل کی،ان کےرشتہ داربہت پریشان تھے۔

ایک جمعہ کو ان کے خاص عزیز حاضر ِخدمت ِاقدس ہوئے اور سارا واقعہ بیان کیا۔اعلیٰ حضرت سن کر خاموش ہوگئے،اتنے میں عصر کی نماز کا وقت ہوگیا۔

اعلیٰ حضرت نے نمازِ عصر کے بعد صحن ِمسجد میں کھڑے ہو کر سب لوگوں سے فرمایا ‘‘پھانسی منسوخ ہوگئی اوریہ حکم منسوخ ہو جائے گا’’چنانچہ بعد کو خبر آئی کہ واقعی پھانسی کا حکم منسوخ ہوگیا۔

(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص911 از مولانا ظفر الدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور(


متعلقہ

تجویزوآراء