پھولوں کا ہار شفاء دیتا ہے

پھولوں کا ہار شفاء دیتا ہے

جنابِ سیدایوب علی صاحب بیان فرماتے ہیں کہ:

اعلیٰ حضرت﷫بسا اوقات بعد نماز عشاء پھولوں کا ہار گلے سے اتار کر حاضرین ِمسجد میں تقسیم فرمادیا کرتے تھے ۔ اس عطیۂ مبارکہ سے اکثر فقیر بھی مستفید ہوا کرتا تھا۔

میں ان پھولوں کو خشک ہونے پر محفوظ کر لیا کرتا تھا، چنانچہ جب تک وہ تبرک میرے پاس رہا مجھے کسی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔ اگر دردِسرہوا تو انہی خشک پھولوں کو پیس کر پیشانی پر لگالیا۔ بخار، زکام، کھانسی وغیرہ امراض میں پیس کر پی لیا کرتا تھا اور بِکَرَمہِ تَعالیٰ وہ مرض کافور ہو جاتا تھا۔افسوس کہ وہ تبرک اب رفتہ رفتہ ختم ہوگیا ۔

(حیات اعلیٰ حضرت ص935 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)


متعلقہ

تجویزوآراء