نبی کریمﷺ نےایک شیشہ میں حسین اوران کے ساتھیوں کاخون جمع کیا

نبی کریمﷺ نےایک شیشہ میں حسینؑ اوران کے ساتھیوں کاخون جمع کیا

وَاَخْرَجَ اَحْمَدُ وَالْبَیْہَقِیُّ عَنْ اِبْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہماقَالَ رَایْتُ النَّبِیَّﷺ فِی النَّوْمِ ذَاتَ یَوْمٍ نِصْفَ النَّہَارِ اَشْعَثَ اَغْبَرَ بِیَدِہِ قَارُوْرَۃٌ فِیْہَا دَمٌ فَقُلْتُ مَا ھَذِہِ قَالَ دَمُ الْحُسَیْنِ وَاَصْحَابِہِ لَمْ اَزَلْ اَلْتَقِطُہُ مُنْذُ الْیَوْمِ فَاُحْصِی ذَلِکَ الْوَقْتِ فَوَجَدْتُ قَدْ قُتِلَ ذَلِکَ الْیَومِ۔

احمد اور بیہقی نے ابن عباس سے روایت کی ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے ایک دن دوپہر کے وقت نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا۔آپ کے بال بکھرے ہوئے گرد آلودتھے اور آپ کے ہاتھ میں ایک شیشہ تھا جس میں خون بہہ رہا تھا میں نے عرض کی : یہ کیا ہے۔ حضرت نے فرمایا : یہ حسین اوراس کے ساتھیوں کاخون ہے میں آج صبح سے اسے جمع کر رہاہوں۔ ابن عباس کہتے ہیں:میں نے اس وقت کو یاد رکھ لیا ۔پھر مجھے خبر پہنچی کہ اسی وقت امام حسین شہید کر دیے گئے۔(اقتباس از تحریرالشہادتین، مترجمہ راقم الحروف)


متعلقہ

تجویزوآراء