تب سوداگری محلہ کو اُلٹیے گا
تب سوداگری محلہ کو اُلٹیے گا
مولوی اعجاز علی خان صاحب کا بیان ہے کہ:
ایک بار ایک فقیر اعلیٰ حضرتکی مسجد میں مقیم ہوا اور کسی بات پر ناراض ہوا۔اس قدر غصے میں آیا کہنے لگا کہ:میں سوداگری محلہ کو الٹ دوں گا۔
اعلیٰ حضرتنے یہ الفاظ سن کر اپنا جوتا اس کی طرف پھینکا، وہ اس کے سامنےالٹاگرا،’’فرمایا پہلے اس کو سیدھا کرو،تب سوداگری محلہ کو اُلٹیے گا‘‘۔
فقیر نے لاکھ زور لگایا مگر سیدھانہ کرسکا ۔جو لوگ موجود تھے کہتے تھے کہ اس فقیر نے اپنی پوری ہمت صرف کر دی مگر جوتا سیدھا نہ ہوسکا۔ حضرت نے جوتا پہن لیا اور مکان تشریف لے گئے وہ شخص بہت نادم ہوا اور درِدولت پر آیا۔اعلیٰ حضرتکو معلوم ہواتو خود اس فقیر کے واسطے کھانا لائے۔
(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص886 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)