اُٹھ اورنماز پڑھ

اُٹھ اورنماز پڑھ

جنابِ سیدایوب علی صاحب کاایک واقعہ یوں بیان کرتے ہیں کہ:

غالباً 14ذوالحجہ 1333ھ کی شب سید قناعت علی سوئے ہوئے تھے، خواب میں حضور سیدی ومرشدی اعلیٰ حضرت﷫کی زیارت سے مشرف ہوئے کہ آپ دستِ راست کا انگوٹھا اوردرمیانی انگلی پیشانی پررکھ کرحرکت دیتے ہیں اور ارشادفرماتے ہیں’’اُٹھ اور نماز پڑھ، پانچ بجے ہیں‘‘۔معا ًآنکھ کھلتی ہے،گھڑی کو دیکھتے ہیں تو ٹھیک پانچ بجے کا وقت ہے، اُٹھے اور وضو کیاپھر فجر کی نماز ادا کی۔

(حیاتِ اعلیٰ حضرت ص945 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور)


متعلقہ

تجویزوآراء