وہ کافر تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
وہ کافر تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا
سید سردار احمد صاحب کا بیان ہے کہ:
ایک مرتبہ میراانچارج آفیسر بہت ناخوش ہوگیا اور میری نقصان رسانی کا جویاں رہنے لگا جس کے باعث میں بہت پریشان تھا اور میں نے وہ وظائف جو حضور نے بتائے تھے پڑھنے شروع کر دیئے۔
ایک روز اس نے مجھ پر بہت تشدد کیا،میں نے اس پر یشانی کے باعث کھانا بھی نہ کھایا اورنماز ِعشاء پڑھ کر سو رہا، خواب میں سیدی اعلیٰ حضرت تشریف لائے اور فرمایا کیوں پریشان ہوتے ہو،وہ کافر تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اس کے بعد وہ فوراً خود بخود ٹھیک ہو گیا اور پھر کبھی کچھ نہ کہا۔
(حیات اعلیٰ حضرت ص 961 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور(