مستجاب الدعوات
مستجاب الدعوات
مزید بیان کرتے ہیں:
یہ بات متعدد مرتبہ مشاہدہ میں آچکی ہے کہ آپ کی دعا کو جلد شرف قبولیت حاصل ہوتا تھا۔ آپ ہمیشہ سترہ رمضان المبارک کو سید الشہداء سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں افطاری کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ اسی حاضری کے موقع پر فرمایا۔کل میں نے مسعودکی گاڑی پر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ حاضری کےلیے جانا ہے۔دوسرے دن بندہ عصر کے بعد حاضر خدمت ہوا، میری گاڑی کی حالت اچھی نہ تھی۔ اس کے باوجود آپ میری ہی گاڑی پر سوار ہو کر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے۔ واپسی ۔ پر فرمایا:
‘‘بیٹا ہم نے دعا کردی ہے، گاڑی بدل لو۔’’
صبح ہوتے ہی میرے محلہکے ایک عباسی نامی سعودی نے گاڑی کی منہ مانگی قیمت زبردستی میری جیب میں ڈال دی، میں نے ان سے کہا آپ کچھ صبر کریں سوچ سمجھ لیں مگر اس نے جواب دیا کہ میں نے یہی گاڑی خریدنی ہے آپ کوئی اور تلاش کرلو،چند دن بعد میں نے دوسری گاڑی مناسب قیمت پر جو کہ اچھی حالت میں تھی خرید لی۔