جناب مسعود احمد کےلیے بشارت

جناب مسعود احمد کےلیے بشارت

        جناب مسعود احمد قادری ضیائی زید مجدہ فرماتے ہیں:

          بندہ جب دوسری مرتبہ حج کےلیے آیا تو پہلے مدینہ پاک حاضر ہوا یہیں سے حج کےلیے گیا  اور حج کے بعد مدینہ منورہ واپس آگیا۔چونکہ میرا مدینہ طیبہ میں مستقل قیام کا ارادہ تھا، اسلئے پاکستان میں ہی والد صاحب سے اجازت حاصل کرلی تھی۔ایک دوست کی وساطت سے باب المجیدی میں محمد القرشی کے مکتبہ میں ملازمت مل گئی۔ چند روز  ہی گذرے تھے کہ والد صاحب نے میرے سسرال والوں کے مجبور کرنے پر مجھے خط لکھا کہ پاکستان واپس آجاؤ۔حضرت قبلہ مرشدی ضیاء الدین احمد قادری کی بارگاہ میں روزانہ عشاء کے بعد حاضری ہوتی تھی،آپ سے والد صاحب کے حکم کے بارے میں عرض کی تو آپ نے فرمایا:بیٹا جلدی چلے جاؤ انشاء اللہ تعالیٰ پھر آؤ گے، اور یہیں بسوگے، والدین کا حکم ماننا ضروری ہے۔ چنانچہ بندہ پاکستان واپس چلاگیا۔ مزید دو مرتبہ حج و زیارت مدینہ پاک سے مشرف ہوا۔ الحمد اللہ حضرت قبلہ  پیر و مرشد کی دعاؤں سے تیس بر سے بارگاہ رسالت (ﷺ)میں حاضر ہوں، تمام اہل خانہ کو بھی مدینہ طیبہ کی اقامت نصیب ہوئی۔ والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو بقیع شریف کی مٹی نصیب ہوئی، یہ سب مالکِ حقیقی کا کرم اور میرے پیر و مرشد رضی اللہ عنہ کی خصوصی دعاؤں کی برکت ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء