کھانے میں برکت

کھانے میں برکت

          حضرت سلیمان اسماعیل الواعظ۱۳۵؎ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا کرتے تھے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں چھ ماہ مدینہ طیبہ اور چھ ماہ بغداد مقدس رہتا تھا:

          میں شیخ عمر سمان، سیدی حسن اور شیخ حسن ملا وغیرہ کے ساتھ، ہم بارہ آدمی شیخ ضیاء اللہ یرحمہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان کے پاس پانچ آدمی پہلے سے موجود تھے۔ تھوڑی دیر بعد کھانا آگیا، متوسط سائز کی دو تھالیوں میں سالن  اور روٹیاں تھیں۔شیخ نے کھانا کھانے کو کہا ، ہم لوگ حیا کررہے تھے کیونکہ کھانا تو پہلے جو لوگ موجود تھے، ان کےلیے بھی کم تھا۔ مگر شیخ بار بار اصرار کرتے تھے  رہے ہم بادل نخواستہ شامل ہوگئے ،کھانا آہستہ آہستہ کھاتے رہے ۔ سب کے پیٹ بھر گئے اور کھانا ابھی موجود تھا، کم از کم پانچ آدمی اب بھی کھا سکتے تھے، یہ شیخ پر اللہ کا فضل تھا۔


متعلقہ

تجویزوآراء