اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫  

بعدِ وصال تسلی دی

بعدِ وصال تسلی دی جنابِ حاجی کفایت اللہ صاحب کا بیان ہےکہ: نیازاحمدخان صاحب کی ایک بھتیجی دیندار اور اعلیٰ حضرت﷫کی مریدہ تھیں،شوہر اس کا بہت آزاد مزاج تھا۔جب وہ اپنے شوہر کی بے توجہی کی وجہ سے ملول اور مغموم ہوتیں تو اعلیٰ حضرت﷫وصال کے بعد خواب میں تشریف لاکر انہیں تسلی دیتے اور ان کی تسکین فرماتے۔ (حیاتِ اعلیٰ حضرت ص914 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ مطبوعہ لاہور) ...

جا اچھی ہو جائیں گی

جا اچھی ہو جائیں گی مولانا اعجازعلی خان صاحب کا بیان ہےکہ: میری بھاوج علیل ہو گئیں، تمام لوگ ناامید ہوگئے تھے،والدہ محترمہ نے فرمایا کہ اعلیٰ حضرت کےمزارشریف پرجاکرعرض کر۔ میں حاضرہوا اور بچی کوپائنتی میں ڈال دیا۔خداکی قسم فوراً فرمایا ’’جا اچھی ہو جائیں گی‘‘ میں آیا والدہ صاحبہ سے عرض کیا اُسی وقت سےصحت شروع ہوگئی۔ 20-22دن میں بالکل اچھی ہوگئیں۔ (حیاتِ اعلیٰ حضرت ص882 از مولانا ظفرالدین بہاری مکتبہ نبویہ لاہور( ...