اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫  

آپریشن سے بچا لیا

آپریشن سے بچا لیا جنابِ سید ایوب علی صاحب ایک اور واقعہ یوں بیان کرتے ہیں کہ : سید سردار احمد صاحب کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے گھر میں 7ماہ کا حمل تھا ،دو(جڑواں) بچے پیٹ میں تھے، اسی حال میں وہ دونوں بچے پیٹ ہی میں مر گئے ۔ ان کا پیدا ہونا سخت دشوار ہوا۔ ہسپتال کی بڑی میم (لیڈی ڈاکٹر)نے کہا کہ ان بچوں کابغیر آپریشن پید ا ہونا ممکن نہیں لہٰذا ان کو ہسپتال لے چلو۔ اس کے کہنے کے مطابق میں پالکی لینے کو بہت پریشان جارہا تھا کہ دیکھا اعلیٰ حضرت قب...

تبرک پینے سے نزلہ دُور ہو گیا

تبرک پینے سے نزلہ دُور ہو گیا جناب ِسید ایوب علی صاحب فرماتے ہیں کہ : ایک مرتبہ موسمِ گرما میں فقیر کے سینہ پر نزلہ کا شدید غلبہ تھا ،جمعہ کے روز کاشانۂاقدس میں ’’برف کا شربت‘‘جس میں دودھ کیوڑا پستہ وغیر ہ لوازمات شامل تھے تیار ہوا۔ ظاہر ہے کہ یہ شربت نزلہ میں کس قدر مضر ہے مگرمیں نے یہ اپنے دل میں تہیہ کر لیا کہ پیو ں گا اور ضرور پیوں گا اور خوب سیر ہو کر پیوں گا یہ حضور کے یہاں کا تبرک ہے ،ان شاء اللہعزوجل مجھے مفیدہی...

نگاہوں سے مرض کو کھینچ لیا

نگاہوں سے مرض کو کھینچ لیا نبیرہ ء محدث ِ سورتی جناب مولانا قاری احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ: ربیع الآخر 1335ھ کو حضرت مولانا شاہ وصی احمد صاحب محدث سورتی﷫کی خانقاہ میں عرس شریف کے موقع پر رسیو ں میں جکڑے ہوئے ایک مسلمان نو جوان دیوانے کو اعلیٰ حضرت کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ پاگل کے رشتہ داروں نے بیان کیا کہ کچھ ماہ سے یہ پاگل ہے ، ہزاروں علاج کئے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ پاگل خانے میں اس لیے داخل نہیں کیا کہ وہاں مریضوں کو بہت مارتے ہیں ہم بڑی اُ...

کبوتربھی اعلیٰ حضرت کا ادب کرتے

کبوتربھی اعلیٰ حضرت کا ادب کرتے ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘ میں اعلیٰ حضرت اپنے دوسرے حج کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : ( مکۃ المکرمہ کی رہائش گاہ کے )بالاخانے کے درِ وَسطانی (یعنی بیچ والے دروازے)پر میری نَشِسْت تھی ، دروازوں پر جو طاق تھے بائیں جانب کے طاق میں وحشی کبوتروں کا ایک جوڑ ا رہتا ، وہ تنکے لاتے او رگرایا کرتے ،وہ تنکے اُس طر ف کے بیٹھنے والوں پر گر تے۔ جب علالت میں میرے لئے پلنگ لایا گیا،وہ اسی (کبوت...

اعلیٰ حضرت کی دُعا سے اولاد

اعلیٰ حضرت کی دُعا سے اولاد محمد ظہور خان صاحب کا بیان ہے کہ: میری شادی کو 12سال ہو گئے تھے،اولاد نہیں تھی، دل میں اس کی تمنا تھی۔اعلیٰ حضرت﷫کی خدمت میں حاضر ہوا اورعرض کیا(کہ اولاد کے لئے دعا فرما دیں، آپ نے شفقت فرماتے ہوئے اولاد کی دُعا فرمائی)۔اللہ تعالیٰ نے اعلیٰ حضرت﷫کی دُعاوتوجہ سے ایک فرزند عطا فرمایا۔اُس وقت تک میں شرف ِبیعت سے مشرف نہ ہوا تھا۔دل میں تمنا تھی کہ آخر اعلیٰ حضرت﷫کے وصال کے بعدشہزادہء اعلیٰ حضرت حجتہ الاسلام مولانا شاہ ...

مرید کو ظالموں سے چھڑا لیا

مرید کو ظالموں سے چھڑا لیا جنابِ سیدایوب علی صاحب کا بیان ہے کہ: جناب منسوب احمد صاحب قادری رضوی تہجد گزار ہستی ہیں۔ایک روز ان کے اوئلِ عمر میں زمانہ کے احباب میں سے دوشخص ملنے آئے اور اپنے ساتھ بازارمیں اس طرف لے گئے جہاں ایک طوائف کا مکان تھا۔ دونوں طرف سے آدمیوں نے ان کے ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیئے اور کشاں کشاں طوائف کے دروازہ تک لے گئے۔ وہ دو تھے اور یہ اکیلے۔انہوں نے اعلیٰ حضرت سے رجوع کیااور دل ہی دل میں امدادکے طالب ہوئے ۔ دیکھتے کیا ہی...

ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر

ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر مولانامفتی برہان الحق جبلپوری اپنی کتاب ’’اکرام ِ امام احمد رضا‘‘ میں اعلیٰ حضرت﷫کی ایک کرامت کچھ یوںتحریر فرماتے ہیں: صبح چار بجے اعلیٰ حضرت،حضرت مولانا حامد رضا خاں صاحب،حاجی کفایت اللہ صاحب اور خادم برہان گاڑی پراسٹیشن کے لئے روانہ ہوئے،میں نے عرض کیا،حضور!عین نماز کے وقت گاڑی روانہ ہوگی، نماز ِفجر کہاں ادا کی جائے گی؟اعلیٰ حضرت﷫نےمسکرا کر فرمایا: ’’ان شآء اللہ پلیٹ فارم پر&lsqu...

ٹرین رُکی رہی

ٹرین رُکی رہی اعلیٰ حضرت﷫ایک بار پِیلی بِھیت سے بریلی شریف بذرِیعہ رَیل جارہے تھے۔ راستے میں نواب گنج کے اسٹیشن پر ایک دو مِنَٹ کے لیے ریل رُکی، مغرِب کا وَقت ہوچکا تھا ۔آپ﷫اپنے ساتھیوں کے ساتھ نَماز کے لیے پلیٹ فارم پر اُترے۔ ساتھی پریشان تھے کہ َریل چلی جائے گی تو کیا ہوگا لیکن آپ﷫نے اطمینان سے اذان دِلوا کر جماعت سے نَماز شُروع کردی۔ اُدھر ڈرائیور انجن چلاتا ہے لیکن رَیل نہیں چلتی،اِنجن اُچھلتا اورپھر پٹری پر گرتا ہے۔ٹی ٹی، اسٹیشن ماسٹروغیرہ ...

میرے وسوسے پر مطلع ہو گئے

میرے وسوسے پر مطلع ہو گئے جنابِ سیدایوب علی صاحب کا بیا ن ہے کہ: انگریزی کتاب ’’المنک‘‘ جس میں ’’تقویمات شمس‘‘ چھپی ہوتی ہیں، ہر سال کلکتہ سے منگوائی جاتی تھی۔ اعلیٰ حضرت نے مجھ سے فرمایا کہ ذرا دیکھئے تو کہ فلاں تاریخ کو کون سا دن ہوگا؟ چونکہ میں انگریزی سے واقف نہ تھا اس لئے مجھے بتانے میں تکلف ہوا، فرمایا ’’لائیے مجھے دیجئے‘‘معاً میرے دل میں خیال گزرا کہ آپ تو انگریزی ...

کھلی کرامت اس کو کہتے ہیں

کھلی کرامت اس کو کہتے ہیں جناب ذکاءاللہ صاحب کا بیان ہے کہ: ایک دن پھاٹک میں بہت سے مہمان آئے ہوئے تھے، گرمی کا موسم تھا،دوپہر کے کھانے میں مولانا ہدایت رسول صاحب نے فرمایا’’کیاہی اچھاہوتااگراس وقت برف کا پانی ہوتا‘‘۔ یہ جملہ ختم ہی کیاتھا کہ زنانہ مکان کے کواڑ کھلنے کی آواز آئی، دیکھا کہ اعلیٰ حضرت خود بنفسِ نفیس جگ میں برف کا پانی لئے ہوئے تشریف لائے اور فرمایا: ذکاءاللہ خان صاحب!یہ برف کا پانی لے جایئے۔۔مولانا ہد...