دل کے خطرہ پر اطلاع

دل کے خطرہ پر اطلاع

          حضرت مدنی قدس سرہ العزیز کی خدمت میں اگر کوئی ھدیہ پیش کرتا تو آپ  کبھی بھی ردنہ فرماتے ۔ آپ کی عادت کریمہ تھی کہ دوزانوں نظریں جھکائے اپنی مسند پر تشریف فرما رہتے۔

          اگر کوئی متمول آپ کی خدمت میں بڑی رقم پیش کرتے ہوئے اپنے دل میں فخر محسوس کرتا کہ میں تو بہت خدمت کررہا ہوں۔تو آپ رضی اللہ عنہ فوراً اپنے چہرہ کو تھوڑا سا اوپر اٹھاتے ہوئے، ہاتھ سے حجرہ مطہرہ کی سمت اشارہ کرتے ہوئے فرماتے۔

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ


متعلقہ

تجویزوآراء