تنھائی والی بات کی خبر دینا
تنھائی والی بات کی خبر دینا
نیامت علی (متوفی ۱۹۷۳ء)نامی شخص قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کے قریب آکر بیٹھ جاتا جیسے جیسے لوگ آتے جاتے وہ اور قریب ہوتاجاتا حتی کہ آپ کے سجادہ پر پہنچ جاتا، بیٹھے بیٹھے سوجاتااور اس کا سر حضرت قدس سرہ کے کندھے پر آجاتا،اگر اس کو کوئی دوسرا متنبہ کرنا چاہتا تو آپ اشارہ سے منع فرمادیتے۔
احقر نے ایک دن ان کو علیحد گی میں کہا کہ آپ حضرت کے قریب نہ بیٹھا کرو، آپ کی وجہ سےحضرت کو تکلیف پہنچتی ہے۔ جب محفل برخواست ہوئی ، سب حضرات چلے گئے تو احقر سے فرمایا ،دیکھو نیامت علی پر اللہ تعالیٰ کا کتنا کرم ہے، مسکین آدمی ہے، معمولی ملازم ہے مگر حضور علیہ الصلٰوۃ و السلام اس کو ہر سال بلا لیتے ہیں،یہ رسول اللہ ﷺکا مہمان ہے۔ اس پر کیوں غصہ کرتے ہو؟ اس کی اچھی طرح خدمت کیا کرو ۔ فقیر قادری نے معذرت چاہی دعائیں دیتے ہوئے فرمایا اس سے بھی معافی مانگ لینا ۔ دوسری رات جب وہ جانے لگے تو میں نے ان کو روک لیا اور حضرت قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کے سامنے ان سے معذرت طلب کی آپ بہت ہی خوش ہوئے۔دس ریال نیامت صاحب کو اور دس ریال مجھے عنایت فرمائے۔