حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبردینا
حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبردینا
مداح النبی حافظ محمد سردار احمد مہاجر مدنی بیان کرتے ہیں کہ:
۱۷ رمضان ۱۴۰۱ھ کو میرے پیر ومرشد حضرت خواجہ قمر الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ تعالیٰ علیہ کے حادثہ کی خبر ملی میں اسی وقت (بعد نماز عشاء)حضرت قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا۔ اور خواجہ صاحب کے حادثہ کی اطلاع دی۔ آپ نے اسی وقت ‘‘ھذا ما وعد الرحمٰن و صدق المرسلون’’ (سورہ یسین)پڑھا۔ اور قرآن شریف کی تلاوت میں مشغول ہوگئے ۔ میں اسی وقت سمجھ گیا کہ میرے پیر و مرشد کا آخری وقت ہے۔ دوسرے دن خواجہ صاحب کے وصال کی خبر پہنچ گئی۔ قطب مدینہ کے ہاں حضرت خواجہ صاحب کے ایصال ثواب کےلیے قرآن خوانی اور محفل میلاد ہوئی۔
(حضور قطب مدینہ حافظ سردار احمد کا بہت خیال فرماتے تھے۔ چونکہ حافظ صاحب نابینا ہیں، اسلئے دستر خوان بچھتے ہی آپ فرماتے جو حافظ صاحب کے ساتھ ہو ان کا خیال رکھے۔)