قرض سے نجات

قرض سے نجات

          فقیر قادری کے ایک ملنے والے ایک  بڑی رقم کے مقروض تھے، بہت پریشان تے۔ مجھے کہا آپ مدینہ شریف جارہے ہو خدارا میرے لیے دعا کرنا اور حضرت صاحب قبلہ مدظلہ العالی سے بھی خصوصی دعا کروانا۔ ایک رات احقر نے حضرت سیدی و مرشدی سے ان صاحب کےلیے دعا کی درخواست کی، آپ نے دعا فرمادی اور کہا ان سے پوچھو کتنی رقم ہے ؟ ہم قرض اتار دیتے ہیں۔

          صبح کو ان صاحب کی خدمت میں عریضہ ارسال کیا اور رات والا فرمان بھی تحریر کردیا، جب میں لاہور واپس آیا،ان صاحب سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت ممنون ہوئے۔ کہا جس رات آپ نے حضرت قبلہ سے دعا کروائی اسی صبح میرے پاس ایک ملنے والے آئے انہوں نے کہا میں کمیٹی جمع کررہا ہوں آپ بھی شامل ہو جائیں۔ میں نے ان سے اپنے حالات بیان کئے اور بتایا کہ میں تو اتنی بڑی رقم کا مقروض ہوں، اس نے کہا آپ شامل ہوجاؤ اور پہلی کمیٹی لے لوآپ کا قرض اتر جائے گا، مین نے پہلی کمیٹی حاصل کرکے قرض اتار دیا ہے، میں آپ کا اور حضرت قبلہ کا بہت ہی ممنون ہوں، دراصل  یہ قرض حضرت صاحب نے ہی اتاردیا ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء