تبلیغی جماعت والے کے لڈو

تبلیغی جماعت والے کے لڈو

          ایک مرتبہ بعد صلاۃ المغرب احقر قطب مدینہ رضی اللہ عنہ کے حضور حاضر تھا۔ اشرف المشائخ علامہ  غلام قادر اشرفی رحمۃ اللہ علیہ حاضر ہوئے۔ حضرت قطب مدینہ سے و الہانہ عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ حضرت سیدی بھی ان پر بے حد کرم فرماتے تھے۔

حکم ہوا۔

          ‘‘عارف بیٹا یہاں ڈبے میں لڈو رکھے ہوئے ہیں۔اس میں سے ایک لڈو مولانا کو اور ایک مجھے دو، اور دو لڈو خود لے لو’’

حضرت  مولانا نے فرمایا۔

          ‘‘غریب نواز یہ کیا وجہ ؟ عارف کو دو اور مجھے ایک۔’’

فرمایا:

          ‘‘مولانا یہ لڈو ایک تبلیغی جماعت والا لایا ہے۔ آپ عمر رسیدہ ہو اور عارف جوان، آپ سے ہضم نہ ہوسکیں گے۔ مگر عارف ہضم کرلے گا۔’’

          ابھی ایک لمحہ بھی نہ گذرا تھاکہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اٹھے اور قطب مدینہ کے زانو پر سر رکھ کر رونے لگے۔ عرض کیا حضرت میں توبہ کرتا ہوں، مجھے داخل سلسلہ فرمالیں، حضرت رضی اللہ عنہ نے بڑی شفقت سے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور داخل سلسلہ فرما لیا۔

          بعد قدر توفق فرمایا۔

’’تبلیغی جماعت انگریز کی جماعت ہے ان کے منہ پر کیسی پھٹکار ہے۔‘‘


متعلقہ

تجویزوآراء