دو ریال کی روٹی

دو ریال کی روٹی

          ایک مرتبہ احقر نے محسوس کیا کہ لنگر میں روٹی کم ہوجائے گی۔حضرت سیدی و مرشدی رحمۃ اللہ علیہ کے بازو والے کمرے سے باہر گیا اور دو ریال کی روٹیاں لاکر چپکے سے دسترخوان پر اس طرح رکھیں کہ کسی کو خبر نہ ہوسکے۔ جب تمام مہمان کھانا تناول کر چکے تو الحمد اللہ روٹیاں پھر بھی موجود تھیں۔ احباب کے تشریف لے جانے کے بعد حضرت سیدی رضی اللہ عنہ نے فقیر کو دو ریال عنایت فرماتے ہوئے کہا۔

          ’’جب دیکھو کہ روٹی کم پڑ رہی ہے تو لے آیا کرو اور پھر بعد میں مجھ سے ریال لے لیا کرو۔‘‘


متعلقہ

تجویزوآراء