علامہ ارشد القادری  

قطبِ مدینہ کا سفرِ آخرت

اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت کے مریدِ رشید و سعید اور خلیفۂ اجل قطبِ مدینہ، شیخ العرب والعجم حضرت مولانا الحاج شاہ ضیاء الدین احمد قادری رضوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُمَا الْعَزِیْز نے خاص مدینۃ النبی میں ۴؍ذی الحجہ کو جمعہ کے دن عین اذان کے وقت کلمۂ حی علی الفلاح پر داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ ۳۰ برس کی عمر شریف میں آپ نے ہندوستان سے ہجرت فرمائی اور مدینہ امینہ میں جاکر بس گئے۔ مدینہ طیبہ کے دورانِ قیام آپ نے ستّر حج کیے۔ ادھر دس سالوں سے آپ مدینہ پاک میں ...